کیا سٹا ر فٹبا لر کو قتل کیا گیا؟سنسنی خیز خبر

Nov 26, 2020 | 19:56:PM
کیا سٹا ر فٹبا لر کو قتل کیا گیا؟سنسنی خیز خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) دنیائے فٹبال کے لیجنڈ ارجنٹائن کے فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کا مقصد میرا ڈونا کی موت کا سبب جاننا ہے کہ کہیں ان کو قتل تو نہیں کیاگیا ۔ دوسری جا نب ڈیاگو میراڈونا کے آخری دیدار کے لیے چا ہنے وا لوں کا رش لگ گیا، لائن توڑ کر آگے بڑھنے والے مداحوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں کئی افراد معمولی زخمی ہوگئے۔  
تفصیلا ت کے مطابق سٹا ر فٹبا لر کے آخری دیدا ر کے دورا ن پولیس نے رکاوٹیں لگا کر لوگوں کے جمِ غفیر کو قابو کیا۔جھڑپ میں کئی افراد کو معمولی نوعیت کے زخم آئے۔ارجنٹائن کے فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے میرا ڈونا کی میت صدارتی محل میں رکھی گئی ہے۔
یا د رہے کہ عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میراڈونا گذشتہ روز 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ارجنٹائن میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈیاگو میراڈونا کا انتقال حرکتِ قلب بند ہوجانے کے سبب ہوا جبکہ وہ اس دوران بیونس آئرس میں اپنے گھر میں ہی موجود تھے۔لیجنڈ فٹبالر کی موت پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مداح سوگ کی کیفیت میں ہیں۔واضح رہے کہ ڈیاگو میراڈونا کو کچھ عرصہ قبل دماغ کی سرجری کے لیے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔تاہم کامیاب سرجری کے باعث میراڈونا کو دو ہفتے قبل اسپتال سے ڈسچارج کردیا تھا۔