(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کردی۔گوجرانوالہ،لاہور،سیالکوٹ،نارووال، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال ،جھنگ ،بہاولپور، ملتان، سکھر اور لاڑکانہ میں دھند پڑنے سے ٹریفک کو مشکلات کا سامنا رہا۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہیگا۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہیگا۔گوجرانوالہ،لاہور،سیالکوٹ،نارووال، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال ،جھنگ ،بہاولپور اور ملتان ، سکھر اور لاڑکانہ میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔
کشمیراور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔ہفتہ 28 نومبر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔