فلسطین کاحق ملنے تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتے!

Nov 26, 2020 | 20:30:PM
فلسطین کاحق ملنے تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتے!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے پاکستان پر کوئی دبائو نہیں ہے۔ فلسطین کو حل ملنے تک صہیونی ریاست کو تسلیم نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ   قائداعظم نے 1948 میں کہا تھا کہ جب تک فلسطین کو اس کا حق اور انصاف نہیں ملتا، ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتے اور پاکستان اپنے اسی موقف پر قائم ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے اسٹریٹیجک محل وقوع کی وجہ سے ہمسایوں کا مرکز بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن سے پاکستان کے قبائلی علاقوں کو زیادہ فائدہ ہے، پاکستان کی وجہ سے امریکا اور طالبان مذاکرات کی میز پر آئے، ہم نے افغان امن عمل میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان افغانستان میں امن کا سب سے بڑا حامی ہے۔