اورنج لائن ٹرین کے آپریشنل ٹائم میں اڑھائی گھنٹے کا اضافہ

Nov 26, 2020 | 20:33:PM
اورنج لائن ٹرین کے آپریشنل ٹائم میں اڑھائی گھنٹے کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اورنج لائن ٹرین میں سفر کا بڑھتا ہوا رجحان، اورنج لائن ٹرین رات ساڑھے آٹھ کی بجائے گیارہ تک چلے گی، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اورنج لائن ٹرین کے آپریشنل ٹائم میں اڑھائی گھنٹے کا اضافہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اورنج لائن ٹرین میں سفر کابڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھتے ہوئے اورنج لائن ٹرین رات ساڑھے آٹھ کی بجائے گیارہ تک چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اورنج لائن ٹرین کے آپریشنل ٹائم میں اڑھائی گھنٹے کا اضافہ کردیا ہے۔ اورنج ٹرین صبح سات سے رات گیارہ بجے تک چلے گی۔
اورنج ٹرین کا اس سے قبل دورانیہ ساڑھے تیرہ گھنٹے یومیہ تھا ، نئے اوقات کار کے مطابق اورنج ٹرین اب روزانہ سولہ گھنٹے چلے گی، نئے اوقات کار سے طویل دورانیہ تک کام کرنے والے اور دفاتر میں دوسری تیسری شفٹ میں کام کرنے والے شہریوں کو زیادہ فائدہ ہوگا۔