(24 نیوز)معروف گلوکار کی موت کے بارے میں خبر افواہ نکلی۔ فوک گلوکاری کی دنیا میں اپنی منفرد شناخت بنانے والے گلوکار عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی نے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنی موت کے بارے میں جھوٹی افواہیں منظر عام پر آنے کے بعدعطاءاللہ عیسیٰ خیلوی منظر پر آگئے۔ عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی نے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔فوک گلوکار نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کچھ دوستوں نے میرے مرنے کی دعا مانگی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چند صارفین گزشتہ کئی روز سے یہ افواہ پھیلا رہے تھے کہ پاکستانی گلوکار کئی روز سے علیل تھے جس کی وجہ سے وہ انتقال کر گئے۔
فوک گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر چلنے والی خبروں کی تردید کرنے اور مداحوں کو یقین دلانے کے لیے اپنا ویڈیو پیغام فیس بک پر شیئر کیا اور بتایا کہ میں زندہ اور صحت مند ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ ’راستے میں مجھے اطلاع مل گئی تھی کہ میرے کچھ دوستوں نے میرے مرنے کی دعا مانگی ہے۔