ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا یانہیں ؟ ڈپٹی کمشنربھی میدا ن میں آگئے

Nov 26, 2020 | 21:12:PM

(24نیوز)ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا یانہیں ؟ ضلعی انتظامیہ نے جلسے کیلئے پیپلزپارٹی کی درخواست مستردکردی ہے ۔ڈپٹی کمشنر کہتے ہیں کہ 31 جنوری 2021 تک ہرطرح کی سماجی تقریبات پرپابندی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق ڈی سی کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کے بڑھتے کیسزپرپہلے ہی 8 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون ہے، 300 سے زائد افراد کے جمع ہونے کی اجازت نہیں ۔اس وجہ سے جلسہ کی اجا زت نہیں دیں گے۔
 دریں اثناءگزشتہ روز گرفتار ہونے والے سابق رکن قومی اسمبلی موسیٰ گیلانی کو تھانہ چہلیک کی پولیس نے آج ساتھیوں سمیت اسپیشل مجسٹریٹ جواد ظفر کی عدالت میں پیش کیا جہاں موسیٰ گیلانی سمیت تمام گرفتار افراد کی ضمانت منظور کر لی گئی۔اس موقع پر یوسف رضا گیلانی کاکہناتھاکہ موجودہ حکومت آمریت سے بھی بد تر ہے ، کارکنوں کی گرفتاریوں سے ثابت ہوا پی ڈی ایم جلسہ ہونے سے قبل ہی کامیاب ہوگیاہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم ہر صو رت جلسہ کرینگے۔

مزیدخبریں