(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت 100 سے زائد منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت کر دی ہے,وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی کہ تجاوزات ہٹانے سے پہلے مکینوں کیلئے انتظامات کئے جائیں.
تفصیلات کے مطابق وزیرعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ شیخ رشید،اسدعمر، فیصل واوڈا،حفیظ شیخ بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان کو ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت 100سے زائد منصوبوں پربریفنگ دی گئی، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ 100سے زائدمنصوبے 1.117 ٹریلین روپے سے مکمل کئے جائیں گے،منصوبوں کو3حصوں میں تقسیم کیاگیاہے،وزیراعظم عمران خان نے منصوبوں کی بروقت تکمیل پرزور دیا۔
وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقل بنیادوں پرکراچی کے مسائل کاحل ضروری ہے،برساتی پانی سے نقصانات کاسبب نالوں پرتجاوزات ہیں،وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی کہ تجاوزات ہٹانے سے پہلے مکینوں کیلئے انتظامات کئے جائیں،وزیراعظم نے کے فور منصوبے کی استعداد اور افادیت بڑھانے کےلئے سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔
کراچی میں تجاوزات ہٹانے سے پہلے مکینوں کیلئے انتظامات کئے جائیں
Nov 26, 2020 | 21:23:PM