بلوچستان : 24 گھنٹوں میں کورونا کے 51 نئے کیسز رپورٹ

Nov 26, 2020 | 22:44:PM

(24 نیوز)بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوگیا،بلوچستان میں کوروناسے مزید 1مریض چل بسا،جاں بحق افراد کی تعداد 165 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بلوچستان میں کورونا کے 51 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو گیا،ترجمان محکمہ صحت ڈاکٹر وسیم بیگ نے کہاہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس سے مزید 1مریض دم توڑ گیا جس سے صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد165 ہو گئی،ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بلوچستان میں کورونا کے 51 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے11 کیس تعلیمی اداروں میں رپورٹ ہوئے ۔
ترجمان محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کے فعال کیسز کی شرح 4% فیصد رہ گئی جبکہ کورونا کی صحتیابی کی شرح 95%فیصد تک پہنچ گئی ہیے، ڈاکٹر وسیم بیگ نے کہاکہ بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار 942 ہوگئی، صوبے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 16151 ہے،بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں 992 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزیدخبریں