اسمگل شدہ لگژری گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاﺅن

Nov 26, 2020 | 22:47:PM

(24 نیوز) کسٹمز کراچی نے اسمگل شدہ لگڑری گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 16 لگڑری گاڑیاں ضبط کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کے مطابق ضبط کی گئی گاڑیوں میں سندھ بیوروکریسی کے اعلی افسران کی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 16 لگڑری گاڑیاں ضبط کی گئیں، تمام گاڑیاں اعلیٰ سرکاری افسران، حکومتی عہدیداروں اوربااثرافراد کے زیر استعمال تھیں۔
 ایک نان کسٹم پیڈ جیپ سندھ بیوروکریسی کے اعلیٰ ترین افسرکے زیراستعمال تھی۔ اسمگل شدہ گاڑیوں کی مالیت 18 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے، ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پکڑی گئی گاڑیوں کے چیسز اور انجن نمبر تبدیل کیے گئے تھے۔

مزیدخبریں