کورونا کا شکار ہونے والے6 کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے

Nov 26, 2020 | 23:46:PM
کورونا کا شکار ہونے والے6 کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دورہ نیوزی لینڈ میں کورونا کا شکار ہونے والے کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے ، ٹیم انتظامیہ نے ان چھ کھلاڑیوں کو سیلف آئسولیشن پر بھیج دیا ۔
ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کا شکار کھلاڑیوں میں سابق کپتان سرفراز احمد، روحیل نذیر، نسیم شاہ، دانش عزیز، عابد علی اور محمد عباس شامل ہیں، لاہور سے روانگی کے وقت  پاکستانی سکواڈ میں شامل تمام ارکان کے ٹیسٹ منفی آئے تھے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کیویز بورڈ کے قوانین کے مطابق مثبت آنے والوں کے نام نہیں بتا سکتے، ہم میزبان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔وسیم خان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں قوانین سخت ہیں، کھلاڑی قرنطینہ میں رہ کر سخت حالات برداشت کر لیں، پھر گھومنے پھرنے کی آزادی ملے گی، ایس او پیز پرعمل نہ کیا تو نیوزی لینڈ حکومت واپس بھیج دے گی۔