(24نیوز) کورونا وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 697 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 252 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 804، سندھ میں 4 لاکھ 74 ہزار 818، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 855، بلوچستان میں 33 ہزار 467، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 411، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 580 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 540 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 18 لاکھ 32 ہزار 91 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 176 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 41 ہزار 289 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 958 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اب تک پنجاب میں 13 ہزار 10، سندھ میں 7 ہزار 619، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 829، اسلام آباد میں 952، بلوچستان میں 359، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 742 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر!!سردیاں آتے ہی کورونا کی نئی قسم سامنے آگئی! دنیا کیلئے پھر خطرے کی گھنٹی بج گئی