ہوشیار:منی بجٹ آ رہا ہے۔۔ ۔ ٹیکس چھوٹ ختم

Nov 26, 2021 | 09:11:AM
منی بجٹ پیش
کیپشن: منی بجٹ پیش ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)مہنگائی کے ستائے عوام ہوشیار ہو جائیں منی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں گئیں ہیں،پیٹرول پر ڈیولپمنٹ لیوی نامی ٹیکس مزید بڑھا کر 30 روپے کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق جنوری میں منی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے جس میں 350 ارب کے نئے ٹیکس لگیں گے اس کے نتیجے میں پیٹرول مزید مہنگا کر کے حکومت عوام سے 356 ارب روپے اکٹھے کرے گی۔اس کے علاوہ  اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ بھی ختم ، 350 ارب روپے کے مزید ٹیکس لگیں گے، 12 جنوری کو آئی ایم ایف کے آئندہ اجلاس سے پہلے پیش کیے جانے والے ترمیمی مالیاتی بل کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

واضح رہے حکومت 12 جنوری سے پہلے ترمیمی مالیاتی بل قومی اسمبلی میں پیش کر ے گی، آسان الفاظ میں بات یہ ہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں منی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا جا رہا ہے اور  یہ سب عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی کڑی شرائط پوری کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ شوکت ترین آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ماننے کا ذمہ دار ،  نام لیے بغیر، سابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو گردانتے ہیں، مگر ذمہ دار کوئی بھی وزیر  یا  مشیر ہو ، حکومت اس سے بر ی الذمہ نہیں ہو سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:   ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم بدستورخشک اور سردرہے گا

آئی ایم ایف نے ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی قسط جاری کرنے کے لیے اپنی شرائط پر عمل درآمد کی یقین دہانی حاصل کی ہے، ان شرائط کے تحت 350ارب روپے کے ٹیکس استثنیٰ ختم کرنا ہوں گے، سادہ بات یہ ہے کہ پاکستانی عوام سے 350 ارب روپے کے نئے ٹیکس وصول کیے جائیں گے۔

ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5 ہزار 829 ارب روپے سے بڑھا کر 6 ہزار 100 ارب روپے مقرر کرنا ہو گا، پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی مد میں 600ارب روپے وصول کرنے کا ہدف تھا، آئی ایم ایف نے اسے کم کرکے 356 ارب روپے کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس کے علاوہ ترقیاتی بجٹ میں200 ارب روپے کی کمی کرنا ہوگی، بجلی کے بلوں میں اضافہ ہو گا لیکن آہستہ آہستہ،منی بجٹ کے بعد مہنگائی کا ایک اور طوفان آئے گا جس میں متوسط طبقے کیلئے خود کو سنبھالنا مزید مشکل ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:  پہلا ٹیسٹ، بنگلا دیش کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ ، دونوں اوپنرز پویلین واپس