پاک بھارت ٹاکرا  ، آئی سی سی نے رپورٹ جاری کر دی 

Nov 26, 2021 | 09:17:AM
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل،باک بھارت ٹا کرا،رپورٹ
کیپشن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹر نگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میچ نے نئی تاریخ رقم کی جس کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا 16 کروڑ 70 لاکھ لوگوں نے دیکھا۔

انٹر نیشنل کر کٹ کونسل کے مطابق متحدہ عرب امارات میں  کھیلے جانے والے ٹاکرے میں جہاں پاکستان نے پہلی بار کسی ورلڈکپ میں بھارت کو 10 وکٹ سے تاریخی شکست دی وہیں اس میچ نے وویورشپ کے لحاظ سے بھی ریکارڈ قائم کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:پہلا ٹیسٹ، بنگلا دیش کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہونے والا پاک بھارت ٹاکرا 200 ممالک میں نشر کیا گیا اور اس میچ کی لائیو کوریج 10 ہزار گھنٹے ہوئی اور اس میچ کو 167 ملین یعنی 16 کروڑ 70 لاکھ لوگوں نے دیکھا۔اس سے قبل سب سے زیادہ ٹی وی پر دیکھے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کا اعزاز بھارت اور ویسٹ انڈیز کے 2016ءکے ورلڈکپ سیمی فائنل کو حاصل تھا جس کو 136 ملین ناظرین نے دیکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلا دیش میں چھ اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ۔۔ قومی کرکٹرز محفوظ