دلہن نے جہیز میں ملنے والی 75 لاکھ کی رقم کہاں خرچ کر ڈالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ)تعلیم سے محبت ،بھارتی ریاست راجستھان میں دلہن نے جہیز کے لیے رکھے گئے 75 لاکھ روپے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے عطیہ کردیے۔
یہ بھی پڑھیں:سبز آنکھوں والی افغان خاتون شربت گلا اب کس حال میں اور کہاں ،جانیے
تفصیلات کے مطابق میڈیا رپو رٹ میں کہاگیا ہےکہ دلہن نے شادی سے قبل والدین سے ایک انوکھی فرمائش کردی۔ برمار شہر کی انجلی کور نے اپنے والد کشور سنگھ کنود سے اس کی شادی کے لیے رکھے گئے 75 لاکھ بھارتی روپے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے وقف کرنے کی فرمائش کردی اور کہا کہ اس کے جہیز کے لیے رکھے گئے پیسوں سے لڑکیوں کے لیے ہاسٹل بنوادیں۔ کشور سنگھ نے اپنی بیٹی کو خواہش کو پورا کرتے ہوئے 75 لاکھ روپے گرلز ہاسٹل کی تعمیر کے لیے عطیہ کردیے ۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کے منڈپ پر دولہا نے اچانک ایسا کیاکردیا کہ دلہن سمیت مہمان بھی حیرت زدہ،ویڈیو وائرل
#positivenews #barmer #girleducation pic.twitter.com/UPl9BqXKfE
— Tribhuwan Singh Rathore ???????? (@FortBarmer) November 24, 2021