احتساب عدالت،شہباز اور حمزہ کی پیشی، آشیانہ اور شوگر ملز کیس اگلی سماعت تک ملتوی

Nov 26, 2021 | 10:10:AM

( 24نیوز )رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز احتساب عدالت پیش ہوئے ، شہباز شریف نے جج سے کہا کہ وکیل امجد پرویز موجود نہیں ، آج تاریخ دے دیں ۔

تفصیلات کےمطابق جج نے شہباز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جب سے میں آیا ہوں کیس کی سماعت نہیں ہوئی، کیس مسلسل التواء میں جا رہا ہے ۔اسسٹنٹ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پہلے نیب آرڈیننس ترمیم کے باعث کیس کی سماعت نہ ہو سکی تھی۔جس پرشہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نہیں آ سکا میں اسلام آباد میں تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت ’لوٹو اور پھوٹو ‘ کے اصول پر چل رہی ہے۔۔ شہبازشریف

احتساب عدالت لاہور نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت 13دسمبرتک ملتوی کر دی ۔ عدالت نے 13 دسمبر کو مزید گواہان کو طلب کرلیا۔

احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ ریفرنس کیس کی سماعت6دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ 

یہ بھی پڑھیں:مذاکرات کا میاب ،تمام پٹرول پمپس کھل گئے

مزیدخبریں