لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2021آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائیگا

Nov 26, 2021 | 10:36:AM

 (24 نیوز) سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2021تیار،آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔تمام حکومتی ارکان کوشرکت یقینی بنانے کی ہدایت ۔

سندھ میں نئے بلدیاتی نظام سے متعلق قانون آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔بل کے تحت بلدیاتی اداروں کومزید بااختیار بنایا جائے گا۔ مجوزہ قانون کے مطابق کچرا اٹھانے اور واٹر اینڈ سیوریج کا نظام میئر کے ماتحت ہوگا۔ کراچی میں ٹاؤن سسٹم بحال کیے جانے کی بھی تجویز شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:احتساب عدالت،شہباز اور حمزہ کی پیشی، آشیانہ اور شوگر ملز کیس اگلی سماعت تک ملتوی

نئے بلدیاتی نظام سے متعلق قانون میں لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد اور میرپورخاص میں میئر کا انتخاب ہوگا۔ حلقہ بندیوں کے لئے یوسی کی آبادی 72 ہزار تک کرنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہوشیار:منی بجٹ آ رہا ہے۔۔ ۔ ٹیکس چھوٹ ختم

مزیدخبریں