(24نیوز)ٹی 10 لیگ کے دوران محمد عامر نے ورچوئل پریس کانفرنس کی جس میں اُنہوں نے شائقین کرکٹ کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔ کہا ہے کہ جب تک ٹیم مینجمنٹ اُن سے رابطہ نہیں کرے گی تب تک وہ ٹیم میں واپسی نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا ، آئی سی سی نے رپورٹ جاری کر دی
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران محمد عامر سے اُن کی قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے سوال کیا گیا۔ انہوں نے جواب میں کہا کہ ’پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور مینجمنٹ میرے ساتھ رابطے میں تھی لیکن نئے چیئرمین نے اب تک مجھ سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔جب تک نئی ٹیم مینجمنٹ مجھ سے رابطہ نہیں کرے گی تب تک ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کے بارے میں نہیں سوچوں گا۔
میں عزت کے ساتھ ٹیم میں واپسی چاہتا ہوں لہٰذا اگر مینجمنٹ نے مجھ سے رابطہ کیا تو میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپسی لینے کا سوچوں گا۔‘محمد عامر نے مزید کہا کہ ’میں نہیں چاہتا کہ میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لوں اور ٹیم مینجمنٹ بولے کہ ہم آپ کو نہیں کِھلانا چاہتے لہٰذا عزت کے ساتھ ہی ٹیم میں واپس آؤں گا ورنہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا ، آئی سی سی نے رپورٹ جاری کر دی