جنیدصفدر کے ولیمے کا کارڈ منظرِ عام پر ۔سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کا کارڈ منظر عام پر آ گیاولیمہ اگلے ماہ 17تاریخ کو ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر جنید صفدر کے ولیمے کا کارڈ وائرل ہے جس میں اُن کے ولیمے کی تاریخ کی بھی تصدیق ہو گئی ہے،جنید صفدر کے ولیمے کے کارڈ کے مطابق اُن کا ولیمہ اگلے ماہ دسمبر کی 17 تاریخ کو ہوگا۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر وائرل کارڈ کے سرِورق پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ولیمے کی تاریخ کے ساتھ جنید صفدر اور اُن کی اہلیہ عائشہ سیف کے نکاح سے لی گئی تصویر بھی موجود ہے،گزشتہ دنوں جنید صفدر کے ولیمے کی تاریخ سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں جس کی اب تصدیق ہو گئی ہے۔
family got some singing talent ???? pic.twitter.com/Fk8CpBxE2v
— Umar Aftab Butt (@documaraftab) August 25, 2021
یاد رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مریم نواز کے وکیل کی جانب اُن کے کیس کی سماعت 17 دسمبر کے بجائے کسی دوسری تاریخ کو رکھنے کی بھی درخواست کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ کو شادی پر لگائی جانیوالی مہنگی ترین مہندی۔۔قیمت جان کر حیران رہ جائینگے