جنیدصفدر کے ولیمے کا کارڈ منظرِ عام پر ۔سوشل میڈیا پر وائرل

Nov 26, 2021 | 11:51:AM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کا کارڈ  منظر عام پر آ گیاولیمہ اگلے ماہ 17تاریخ کو ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر جنید صفدر کے ولیمے کا کارڈ وائرل ہے جس میں اُن کے ولیمے کی تاریخ کی بھی تصدیق ہو گئی ہے،جنید صفدر کے ولیمے کے کارڈ کے مطابق اُن کا ولیمہ اگلے ماہ  دسمبر کی 17 تاریخ کو ہوگا۔

 سوشل میڈیا پر وائرل کارڈ کے سرِورق پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ولیمے کی تاریخ کے ساتھ جنید صفدر اور اُن کی اہلیہ عائشہ سیف کے نکاح سے لی گئی تصویر بھی موجود ہے،گزشتہ دنوں جنید صفدر کے ولیمے کی تاریخ سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں جس کی اب تصدیق ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز  بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مریم نواز کے وکیل کی جانب اُن کے کیس کی سماعت  17 دسمبر کے بجائے کسی دوسری تاریخ کو رکھنے کی بھی درخواست کی گئی تھی۔
 یہ بھی پڑھیں:    کترینہ کو شادی پر لگائی جانیوالی مہنگی ترین مہندی۔۔قیمت جان کر حیران رہ جائینگے

مزیدخبریں