ریٹائرڈ آدمی پر تنقید سے توہین عدالت نہیں ہوتی ۔چاہے چیف جسٹس ہی کیوں نہ ہو۔ ۔اطہرمن اللہ

Nov 26, 2021 | 12:25:PM
ریٹائرڈ آدمی پر تنقید سے توہین عدالت نہیں ہوتی چیف جسٹس اطہر من اللہ
کیپشن: چیف جسٹس اطہرمن اللہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ جو خود متاثرہ ہے وہ بھی ہتک عزت کا دعویٰ کر سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے وکیل نے عدالت میں اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ثاقب نثار کے خلاف جو باتیں پریس کانفرنس میں ہوئیں وہ توہین عدالت ہے، ۔
یہ بھی پڑھیں:احتساب عدالت،شہباز اور حمزہ کی پیشی، آشیانہ اور شوگر ملز کیس اگلی سماعت تک ملتوی
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ انصار عباسی والا شوکاز نوٹس کیس بھی آپ کے پاس ہے زیر سماعت ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ وہ الگ کیس ہے اس کے ساتھ نہ ملائیں۔ پہلی بات یہ ہے کہ تنقید سے متعلق ججز اوپن مائنڈ ہوتے ہیں،ججز بڑی اونچی پوزیشن پر ہوتے ہیں تنقید کو ویلکم کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2021آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائیگا