(24نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے ازبکستان کے صدر نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، دونوں رہنماؤں میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول پر تمام ٹیکس ختم ۔۔۔مشیر خزانہ نے خوشخبری سنا دی
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ، وزیر اعظم عمران خان نے ازبکستان کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ۔ ازبکستان کے صدر نے وزیر اعظم پاکستان کی دورہ کی دعوت قبول کرلی۔
وزیر اعظم نے دو طرفہ اقتصادی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئےپختہ عزم کا بھی عزم دہرایا ۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر چھو گیا ۔۔تازہ ترین ریٹ جانیے