ڈالر کی قیمت کیا ہونی چاہئے؟ شوکت ترین نے سچ بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ استثنیٰ ہم نے ختم کردیا ہے ٹیکسز نہیں بڑھائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ
مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف ٹیکس لگا نا چاہتا تھا مگر ہم نے انکار کردیا ۔اگر ہم ری فنانس نہیں کریں گے تو ہمیں کچھ اور کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر بہتر ہونے سے سٹے بازوں کو بہت مار پڑے گی ۔ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں نو یا دس روپے مہنگا ہے ڈالر کی قیمت ایک سو پینسھ یا چھیا سٹھ ہونی چاہئے۔ان کا مزید کہناتھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونیوالے معاہدے کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلائی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:انٹر بینک میں ڈالر 48 پیسے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟ جانیے