(ویب ڈیسک)واٹس نے اپنے صارفین کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے ۔۔اب واٹس صارفین اپنی مرضی کی تصویر کو کسٹم اسٹیکر کے طور پر استعمال کرسکیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ ایک طویل عرصے سے اسٹیکر کو سپورٹ کررہا تھا مگر جب آپ اپنی مرضی کا اسٹیکر بنانا چاہتے تھے تو وہ ہمیشہ آپ کو تھرڈ پارٹی کا حوالہ دیتا تھا لیکن اب ایسا نہیں۔۔اب آپ اپنی مرضی سے کسی بھی تصویرکو اسٹیکر میں تبدیل کرسکتے ہیں۔
کچھ اسٹیپس کو فالو کرکے آپ اپنی تصویر کو اسٹیکر میں تبدیل کرسکتے ہیں
اس کیلئے سب سے پہلے آپ کو اپنے کمپیوٹرپر واٹس ایپ ویب کی مدد سے لاگ ان کرنا ہوگا ۔ اگر آپ نے لاگ ان نہیں کیا تو آپ کو لاگ ان کرنا ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں:
اپنے فون پر واٹس ایپ کے اوپری دائیں کونے میں تھری ڈاٹ پرکلک کریں اور لنک ڈیوائسز کا انتخاب کریں ۔وہاں پر موجود لنک اے ڈیوائس پر کلک کریں اپنا کیو آر سکین کوڈ استعمال کریں آپ کا واٹس ایپ بیک وقت آپ کے ٹیلی فون اور کمپیوٹرپر ایکٹو ہوجائےگا ۔اب آپ اپنی تصویر کا خود اسٹیکر بنا سکتے ہیں۔
میسیج پر جاکر کوئی بھی ٹیکسٹ درج کریں اور باہر کی جانب سے دیئے گئے آئیکن ایموجی پر کلک کریں ۔ اس کے ساتھ ہی آپ کے پاس تین طرح کی علامات آئیں گی ۔ بائیں سے تیسری نمبر والی علامت پر کلک کریں تو وہ آپ کو ”creat emoji“ کا آپشن دے گا ۔جوں ہی آپ اس آپشن پر کلک کریں تو وہ آپ کو آپ کی محفوظ شدہ تصاویر کی جانب لے جائیگا( یعنی وہ تصاویر جو آپ کی ہارڈ ڈرائیو میں موجود ہیں)
یہاں سے آپ اپنی پسندیدہ تصویر کا انتخاب کریں گے تو وہ آپ کو بہت سے آپشن دے گا ۔جس میں تصویر کو کراپ کرنے کا آپشن ۔تصویر کے ساتھ مختلف قسم کے ایموجی اٹیچ کرنے کا آپشن (جو واٹس ایپ کے موجود ہیں )ساتھ ہی ٹیکسٹ ایڈ کرنے کا آپشن بھی موجود ہے جس میں آپ اپنی تصویر پر اپنی مرضی کا ٹیکسٹ بھی ایڈ کرسکتے ہیں۔اسی ٹیکسٹ کو کلر کرنے کا آپشن بھی موجود ہے ۔ساتھ ہی ایک آپشن تصویر کو روٹیٹ کرنے کا بھی موجود ہے ۔جس سے آپ تصویر کا رخ کسی دوسری جانب بھی موڑ سکتے ہیں۔
اپنی مرضی کی تصویر پر اپنی مرضی کا ایموجی لگائیں ٹیکسٹ ایڈ کریں ا ور اپنے جذبات کا اظہار تصاویر کی صورت میں کریں ۔
یہ بھی پڑھیں: