وزیر خوراک عبدالعلیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر وزیراور وزیرخوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے اپنے عہدے سے استعفا دیدیا۔ انہوں نے اپنے استعفے کا اعلان سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا۔
تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان کاکہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے آج ھونے والی ملاقات میں اُنہیں قائل کیا ھے کہ وہ اپنے نیوز چینل کے حوالے سے غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ضروری ھے کہ انکے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ھو لہذا وہ بطور سینئر وزیر/وزیر خوراک حکومت پنجاب استعفا دینا چاہتے ہیں۔
واضح رہے انھوں نے مزیدکہا ہے کہ وہ وزیراعظم کے ممنون ہیں کہ اُنہوں نے درخواست تسلیم کرلی ہے اسلئے وہ اپنا استعفی وزیراعلی پنجاب کو بھجوا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کون ہیں؟ ہٹیں یہاں سے۔۔ چیف جسٹس برہم