پراسرار دھماکے معمہ بن گئے ، حکام پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی شہر بنگلور ومیں پراسرار دھماکوں کی آوازیں ریکارڈ کی جا رہی ہے جس نے حکام کر پریشان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا کے دارالخلافہ بنگلورومیں کچھ پراسرار دھماکوں کی آوازیں ریکارڈ کی جارہی ہیں جس نے حکام کو ایک نئی مشکل میں ڈال رکھا ہے،بھارتی میڈیا کاکہنا ہےکہ جمعہ کے روز بھی بنگلورو کے ایک مصروف کاروباری علاقے سے پراسرار دھماکے کی آواز سنی گئی جس پر حکام نے فوری تحقیقات شروع کیں،بنگلور پولیس کی جانب سے شہر میں کسی بھی دھماکے کی تردید کی گئی ہے جب کہ ریاست کے ڈیزاسٹر مانیٹرنگ سینٹر کا کہنا ہےکہ ان کے ڈیٹا میں بھی کسی قسم کا دھماکا نوٹ نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ اور افغانستان میچ کی پچ بنانےوالے موہن سنگھ کی پراسرار ہلاکت
ڈیزاسٹر مانیٹرنگ سینٹر کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی پراسرار آوازوں پر زلزلہ ماہرین نے زلزلے کے ممکنہ امکانات کا بھی جائزہ لیا لیکن سیموگراف میں بھی مقامی سطح پر زلزلے کے کوئی آثار نمایاں نہیں ہوئے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بنگلورو شہر میں ایسی ہی پراسرار دھماکوں کی آوازیں چند ماہ قبل 2 جولائی کو بھی سنی گئی تھیں جنہیں ابتدائی طورپر جنگی جہازوں کی گھن گرج سمجھا گیا لیکن بھارتی فضائیہ کی جانب سے ان آوازوں کے جنگی جہازوں کے ہونے کی تردید کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایک اور’’ پراسرار وائرس‘‘ پھیلنے کا انکشاف۔۔۔۔علاج کیسے ممکن ؟