این اے 133ضمنی انتخاب۔پولنگ اسٹیشن پر رینجرز تعینا ت کی جائیگی

Nov 26, 2021 | 16:41:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن پنجاب کی درخواست پر محکمہ داخلہ نے حلقہ این اے 133میں ضمنی انتخاب کیلئے رینجرز اور پولیس تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کورینجرز کی تعیناتی کیلئے درخواست بھجوا ئی گئی تھی، الیکشن کمیشن پنجاب کی درخواست پر محکمہ داخلہ نے حلقہ این اے 133میں ضمنی انتخاب کیلئے رینجرز اور پولیس تعینات کرنے کی منظوری دے دی،  الیکشن کمیشن پنجاب کےمطابق 199 پولنگ اسٹیشن حساس  قراردیئے گئے ہیں۔

 الیکشن کمیشن  نےپولنگ سکیم فائنل کرلی ، ضمنی  انتخاب میں امن وامان کی صورتحال کوکنٹرول  کرنے کیلئے پولیس اور رینجرز کوپولنگ اسٹیشن پر تعینات کیاجائے گا جبکہ  پولنگ اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی  لگائے جائیں گے ۔

این اے 133میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4لاکھ 40ہزار 485،ان میں مرد ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 33ہزار558، خواتین ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 6ہزار 927ہے ۔پولنگ اسٹیشن کی مجموعی تعداد 254ہے جن میں سے 100مردوں اور 100خواتین کی ہے،54پولنگ اسٹیشن خواتین اور مردوں کے مشترکہ ہیں ۔

 یہ بھی پڑھیں:    بے روزگار نوجوانوں کیلئے سنہری موقع

مزیدخبریں