میری پنسل چوری ہوگئی ۔۔پہلی جماعت کا طالب علم تھانے پہنچ گیا

Nov 26, 2021 | 16:48:PM

(ویب ڈیسک)پہلی جماعت کا طالب علم پنسل چوری کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق آندھرا پردیش کے کرنول ضلع میں پولیس اہلکار اس وقت حیران رہ گئے جب بچوں کا ایک گروپ اپنے ہم جماعت کے خلاف شکایت درج کرانے کے لیے تھانے پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے پھیلنے لگی
 پہلی جماعت کا بچہ تھانے میں جاتا ہے اور اپنی پنسل چوری شکایت لکھواتا ہے اور پولیس والوں سے ان کا "پنسل کا مسئلہ" حل کرنے کے لیے کہتاہے۔

بچے نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ ایک لڑکے نے اس کی پنسل لی ہے اور اسے واپس نہیں کررہا ۔جب پولیس والے بچے سے پوچھتے ہیں کہ وہ اس صورت حال میں کیا کر سکتے ہیں؟ توبچہ کہتا ہے کہ لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔ اس دوران، بچے کے چند دوست بھی موجود ہوتے ہیں۔آخر میں دونوں بچوں کو سمجھوتہ کرنے کے بعد مصافحہ کرتے اور مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:13سالہ بچہ کھانا بنانے میں ماہر۔۔۔۔

مزیدخبریں