(ویب ڈیسک)آزاد کشمیر کا 14سالہ بچہ غلطی سے کنٹرول لائن پار کرگیا ۔بھارتی سکیورٹی فورسز نے اسے گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:13سالہ بچہ کھانا بنانے میں ماہر۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول تتری نوٹ آزادکشمیر کا رہائشی 14سالہ بچہ غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کرکے مقبوضہ جموں کشمیر ضلع پونچھ کی حدود میں داخل ہو گیا جہاں بھارتی سیکورٹی فورسز نے اسے حراست میں لے لیا
آزادکشمیر تتری نوٹ ضلع پونچھ کا رہائشی 14 سالہ بچہ اصماد اختر نے غلطی سے کنٹرول لائن عبور کی بھارتی میڈیا پر نشر ہونے والی خبرکے مطابق گرفتار نوجوان اس وقت ہندوستانی فوج کی تحویل میں ہےجہاں پر اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔اصماد اختر اپنے ننھیال تتری نوٹ میں رہتا تھا اور غلطی سے سیز فائر لائن عبور کرگیا۔
یہ بھی پڑھیں:طالبہ سے زیادتی کا الزام ۔۔۔سینئر سول جج گرفتار