افغان وزیر خارجہ اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ قطر روانہ

Nov 26, 2021 | 19:07:PM

(ویب ڈیسک)افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ قطر روانہ ہو گئے۔

افغان اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کردہ خبر کے مطابق وزیر خارجہ مولوی امیر خان کی قیادت میں افغان وفد دوحہ میں امریکی حکام سے ملاقاتیں کرے گا، جس میں تعلیم، صحت، فنانس، سیکیورٹی اور دونوں ملکوں کے مرکزی بینکوں کے درمیان تعاون پر بات چیت ہوگی۔ ان ملاقاتوں میں امریکہ کے نمائندہ خصوصی ٹام ویسٹ امریکی وفد کی نمائندگی کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: انٹر بینک میں ڈالر 48 پیسے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟ جانیے

مزیدخبریں