ڈی سی خانیوال آپے سے باہر، پٹرول پمپ منیجر کے منہ پر تھپڑجڑ دیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ڈی سی خانیوال نے پٹرول پمپ کے منیجر کے چہرے پر تھپڑمار دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ایک پٹرول پمپ پر کھڑے ہیں ،پٹرول پمپ پر خریداروں کی بڑی تعداد موجود ہے،اسی دوران غصے میں آگے بڑھ کر پٹرول پمپ کے منیجر کے چہرے پر تھپڑ مار کر کہتے ہیں کہ لے چلو ۔اتنے میں ایک پولیس اہلکار آگے بڑھ کر پٹرول پمپ منیجر کو حراست میں لے لیتا ہے، ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور ڈی سی کے اس رویے پر ناراضی کااظہار کیا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پر سوال اٹھایا جارہا ہے کہ ڈی سی کو کس نے اختیار دیا ہے کہ وہ سرعام کسی کے چہرے پر تھپڑمارے۔
یہ بھی پڑھیں: جسے اللہ رکھے ۔۔ وہ کیسے بال بال بچ گیا۔؟۔ ویڈیو دیکھیں
ڈی سی خانیوال کا پنجاب پٹرولیم کے منشی ساجد کے منہ پر تھپڑ.
— Zahoor Leghari???????? (@ZahoorLeghari_) November 26, 2021
سوال یہ ہے کہ ڈی سی کو کس نے یہ اختیار دیا ہے!
کہ وہ سرعام کسی کے منہ پر تھپڑ مارے؟
آخر یہ بدمعاشی کب تک چلے گی؟ڈی سی کو کوئی پوچھنے والا نہیں؟@ZahidGishkori @Matiullahjan919 @AzmaBokhariPMLN @arshdchaudhary pic.twitter.com/jUNdNYoWJh
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ