اب دل کھول کر بات کریں ۔۔موبائل فون سے کال سستی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پی ٹی اے ملک بھر میں موبائل فونز سے ہونیوالی کال کی قیمت میں کمی کردی ۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں تیل سستا۔۔پاکستان میں نئی قیمت کیا؟
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے آؤٹ گوئنگ کال صفر اعشاریہ 70 پیسے سے کم کرکے صفراعشاریہ 50 پیسے فی منٹ کر دی۔ایم ٹی آر میں کمی ٹیلی کام انڈسٹری کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد کی گئی ۔ یکم جنوری 2022 سے موبائل ٹرمینیشن ریٹ 0.70 روپے فی منٹ سے کم کر کے 0.50 روپے فی منٹ کر دیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق جنوری سے جون 2022 تک ایم ٹی آر 0.50 روپے فی منٹ ہوں گے، جولائی 2022 سے جون 2023 تک ایم ٹی آر 0.40 روپے فی منٹ ہونگے، جولائی 2023 کے بعد ایم ٹی آر 0.30 روپے فی منٹ ہوں گے۔ پی ٹی اے کے مطابق یہ فیصلہ مارکیٹ کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ پراپنی پسندیدہ تصویرکا سٹیکر کیسے بنائیں ؟؟مکمل طریقہ جانئے