مودی بھی خاندان پرمبنی سیاسی جماعتوں سے تنگ۔۔جمہوریت کیلئے بڑا خطرہ قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے خاندان پرمبنی سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کے لئےایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ یہ جماعتیں بدعنوانی میں ملوث لوگوں کی عزت افزائی اور نوجوانوں کو غلط راستے پر چلنے کے لئے اکساتی ہے ۔
بھارت کے اردو اخبار کی رپورٹ کےمطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں یوم آئین کے موقع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ کشمیر سے کنیا کماری تک بھارت کے ہر حصے میں خاندان پر مبنی سیاسی جماعتوں کا غلبہ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے ۔ اس کے لئے ملک کے باشندوں کو بیدارکرنے کی ضرورت ہے۔بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ وہ ایک ہی خاندان کے کئی افراد کی سیاست میں شمولیت کے خلاف نہیں ہیں لیکن یہ قابلیت کی بنیاد پرہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا یہ خاندانی سیاسی جماعتیں اپنا جمہوری کردار کھو چکی ہیں ،اسلئے ان سے جمہوری نظام کے تحفظ کی امید نہیں کی جا سکتی۔ خاندان پر مبنی سیاسی جماعتیں نسل در نسل چلتی ہیں اور یہ جمہوریت کی حفاظت نہیں کر سکتیں۔ایسی سیاسی جماعتیں جمہوریت کیلئے بڑا خطرہ ہیں اور ایسی سیاسی جماعتیں انتہائی تشویش کا باعث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم اور 21 کھلاڑیوں کےخلاف مقدمہ درج۔۔وجہ جان کر حیران ہو جائیں گے