وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس، نیب کے گواہان پیش نہ ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں نیب کے گواہان پیش نہ ہوئے۔
احتساب عدالت نمبر پانچ کے ساجد علی اعوان نے وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کیس پر سماعت کی۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ نے پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی، وزیر اعظم شہباز شریف کی جگہ ان کے پلیڈر انوار حسین پیش ہوئے۔ پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ دو گواہان بیمار ہیں مہلت دی جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنی دے رکھا ہے۔ آشیانہ اقبال میں وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت دیگر نامزد ہیں۔ آشیانہ اقبال ریفرنس میں فواد حسن فواد کو بھی حاضری سے استثنی مل چکا ہے۔