(ویب ڈیسک) کراچی میں گزشتہ ماہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے 2 ملازمین کو تشدد کرکے قتل کرنے کے کیس میں ملوث ایک ملزم کو واقعہ کی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا، اب تک گرفتار ملزمان کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔
پولیس نے مچھر کالونی میں کارروائی کرکے ملزم نور زمان عرف برما کو جاں بحق افراد پر تشدد کرکے قتل کرنے کی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا۔
ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے 2 ملازمین کو 28 اکتوبر کو مچھر کالونی میں اغوا کا الزام لگا کر مشتعل ہجوم نے تشدد کرکے قتل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: دہرے قتل میں ملوث ملزم گرفتار