لانگ مارچ: لاکھوں خرچ کرنے کے باوجود علی امین گنڈا پور ہدف حاصل کرنے میں ناکام

Nov 26, 2022 | 11:36:AM

 (24 نیوز) علی امین گنڈا پور لانگ مارچ میں شرکت کے لئے جنوبی اضلاع کے لئے مقررہ کردہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے، لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود کارکنوں کی عدم دلچسپی نے شو فلاپ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے فیض آباد دھرنا اور لانگ مارچ کے لئے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو ڈیرہ ڈویژن اور دیگر علاقوں سے کم و بیش 16 ہزار افراد لانے کا ہدف دیا گیا تھا لیکن تمام تر کوشش کے باوجود الامین ہاوس میں صرف 600 سے 700 لوگ اور 60 سے 70 گاڑیاں ہی جمع کی جا سکیں ہیں۔

کارکنوں میں سخت بدلی پائی جاتی ہے اور ضلع بھر کے کسی علاقہ سے قابل ذکر تعداد میں لوگ نہیں نکلے۔ لانگ مارچ کے شرکاء کے لئے کھانا سپلائی دینے والے پکوان نے بتایا کہ انہیں 1200 افراد کے کھانے کا آرڈر دیا گیا ہے۔

 شیڈول کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے 10 بجے کاروان کو نکلنا تھا لیکن کارکنوں کی عدم شرکت کی وجہ سے قافلے تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں