(24 نیوز) انگلش ٹیم کے پاکستان کے دورے کیلئے قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن آج دوسرے روز بھی اسلام آباد کلب میں جاری ہے۔
ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی سرپرستی میں پریکٹس سیشن ساڑھے تین بجے تک جاری رہے گا۔
قومی ٹیسٹ اسکواڈ 27 نومبر تک اسلام آباد کلب میں پریکٹس سیشن کرے گا جبکہ28 سے 30 نومبر تک پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت ورلڈ کپ پاکستان کے بغیر کراسکتا ہے تو کرالے، رمیز راجہ کا دوٹوک پیغام