پی ٹی آئی جلسے میں 15 ہزار سے بھی کم لوگ شریک ہیں، رانا ثنا اللہ 

Nov 26, 2022 | 17:48:PM

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کے جلسے میں 15 ہزار سے بھی کم لوگ شریک ہیں ،15 ہزار لوگوں کیلئے26 ہزار سکیورٹی فورسز نگرانی کر رہے ہیں۔
24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ آج لانگ مارچ کا اینڈ ہے ان کے تمام دعوے سامنے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ان کو الیکشن کی تاریخ نہیں لے کر دینی، انہوں نے 4 ماہ دیکھ لیا ،وفاقی وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ سیاست دانوں کے ساتھ بیٹھیں تو ہی کوئی راہ نکل سکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اعظم سواتی کی پاک فوج کے افسران کیخلاف زبان مایوس کن اور افسوس ناک ہے ،اتنے بزرگ سیاست دان ہیں اور وہ باتیں کر رہے ہیں جوبالکل درست نہیں ۔

مزیدخبریں