ہم اپنے وعدے پر قائم ،کپتان جب کہیں گے اسمبلی توڑ دی جائیگی، مونس الٰہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے کہاہے کہ ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں ،جس دن عمران خان نے کہاکہ اسی دن اسمبلی توڑ دی جائے گی ۔
راولپنڈی جلسے میں عمران خان کے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کے بعد مونس الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ 27 جولائی کو اللہ پاک نے سرخرو کیا اور پرویز الٰہی وزیراعلیٰ بننے ،27 جولائی کے بعد ہم بونس پر چلے رہیں ۔
مونس الٰہی نے کہاکہ ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں ،جس دن عمران خان نے کہاکہ اسی دن اسمبلی توڑ دی جائے گی ۔
27 جولائی کو اللہ پاک نے ہمیں سرخرو کیا تھا اور @ChParvezElahi کو سی ایم بنایا تھا۔ اس دن کے بعد سے ہم بونس پہ چل رہے ہیں ۔ہم اپنے وعدے پہ قائم ہیں۔ جس دن PM @ImranKhanPTI نے کہا اسی وقت انشاءاللہ پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی۔
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) November 26, 2022
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے کافیصلہ