عمران خان کا مطالبہ دوبارہ سلیکٹڈ ہونے کا ہے، بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کا مطالبہ آزادی نہیں بلکہ دوبارہ سلیکٹڈ ہونے کا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلان کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے فلاپ شو کے بعد سابق وزیراعظم مایوس ہو گئے۔انقلاب کے نام پر عوام کو اکٹھے کرنے پر وہ ناکام ہو گئے، نئے سربراہوں کی تقرریوں کے معاملے پر ناکامی کے بعد مایوس ہو کر انہوں نے استعفوں کا ڈرامہ رچایا۔
وفاقی وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ عمران خان کا راولپنڈی سے جلسے کے دوران مطالبہ آزادی نہیں بلکہ دوبارہ سلیکٹڈ ہونے کا ہے۔
بلاول نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ کب تک کے پی اور پنجاب کو سیاسی سہارے کے طور پر استعمال کیا جائے گا؟
PTI facesaving flop show is anticlimactic. Unable to pull revolution crowds, failed at undermining appointments of new chiefs, frustrated, resorts to resignation drama. Imran demand from pindi is not azadi but to be reselected. How long will KP&Punjab be used as political props?
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 26, 2022
یہ بھی پڑھیں: ہم اپنے وعدے پر قائم ،کپتان جب کہیں گئے اسمبلی توڑ دی جائیگی، مونس الٰہی