لاہور؛ ویٹر نے تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا فاران یامین)لاہور میں ویٹر نے تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مزنگ میں پراٹھے والے کی دکان پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ویٹر نے گولیاں مار کر شہری کو قتل کردیا،فائرنگ احسن نامی ملزم کی جانب سے کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم احسن مزنگ پراٹھے پر ویٹر کا کام کرتا ہے،فائرنگ کے نتیجہ میں قتل ہونے والی شہری کی شناخت نہ ہو سکی۔پولیس کے مطابق ویٹر اور گاہک کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس پر ویٹر نے فائرنگ کی،واردات کے بعد ویٹر موقع سے فرار ہو گیا ۔
پولیس کی فرانزک ٹیم نے موقع پر شواہد جمع کرلئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رنبیر کپور نے اداکارہ رشمیکا مندانا اور وجے دیورا کوندا کے تعلقات بارے بھانڈا پھوڑ دیا