(شاہزیب حسین) منشیات کے خلاف مُلک بھر میں حکومتی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری، 12 تا 19 نومبر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 4302 کلو منشیات برآمد کی گئی جبکہ 44 مقدمات درج اور 34 گرفتاریاں ہو چکی ہیں۔
منشیات ایک ایسا زہر ہے جیسےمنشیات فروش نوجوان نسل کو تباہ کرنے کے لیے چرس شراب ،گٹکے دیگر نشہ آور اشیا ء کی خرید وفروخت کے کاروبار میں مصروف ہیں تو دوسری طرف سی آئی اے پولیس، ضلعی پولیس، محکمہ ایکسائز اوراینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کی لعنت اوراس سے منسلک جرائم کا قلع قمع کرنے کے لیے کارروائیوں کو تیز کردیا ہے
آپریشن کے دوران بلوچستان سے 4155 کلو، کے پی سے 40 کلو، گلگت سے 8 کلو، پنجاب سے 65 کلو اور سندھ سے 32 کلو منشیات برآمد ہوئیں۔ کریک ڈاؤن کے دوران پنجاب، خیبر پختونخواہ، گلگت، سندھ اور بلوچستان سے 651 کلو چرس ،9 کلو میتھ ، 28 کلو افیم جبکہ 189 کلو ہیروئن برآمد ہوئیں۔
سکندرگوٹھ میں پولیس کا خفیہ چھاپہ چھاپے کے نتیجے میں خاتون منشیات فروش گرفتار منشیات فروش خاتون صائمہ سچل پولیس کو انتہائی مطلوب تھی ملزمہ لاسی گوٹھ سے منشیات لاکر سکندر گوٹھ میں فروخت کرتی تھی۔ گرفتار ملزمہ سے چرس برآمد کرکے سچل تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں: جنگ بندی کا دوسرا روز، مزید 13 اسرائیلیوں کے بدلے 39 فلسطینی رہا
12 تا 19 نومبر تک ملک بھر سے منشیات کے خلاف 44 مقدمات درج جبکہ 34 افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی جا چکی ہیں۔
دوسری جانب یکم ستمبر سے اب تک کریک ڈاؤن کے دوران ملک بھر سے 38226 کلو منشیات برآمد اور 469 سے زائد مجرمان گرفتار کی جاچکے ہیں۔