بلوچستان کی سب سے بڑی پارٹی بکھر گئی

Nov 26, 2023 | 10:58:AM
بلوچستان کی سب سے بڑی پارٹی بکھر گئی
کیپشن: file
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)2018کے عام انتخابات کے نتیجے میں صوبے کی سب سے بڑی پارٹی بننے والی بلوچستان عوامی پارٹی کا آئندہ انتخابات سے قبل شیرازہ بکھر گیا۔


بلوچستان عوامی پارٹی کے 8 اراکین اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن کو اور 2 پاکستان پیپلز پارٹی کو پیارے ہو گئے۔سردار صالح بھوتانی کی قیادت میں اب صرف 13 سابق اراکین اسمبلی بلوچستان عوامی پارٹی میں رہ گئے ہیں۔

 ضرورپڑھیں:الیکشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، پیپلزپارٹی کا سیاسی شخصیات سے رابطوں کا فیصلہ
یاد رہے کہ 25 جولائی 2018 کے عام انتخابات میں بلوچستان اسمبلی کی 64 نشستوں پر بی اے پی 24 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی تھی جبکہ دوسرا نمبر 11 نشستوں کے ساتھ ایم ایم اے کا اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) 10 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھی۔

چند روز قبل مسلم لیگ ن کے وفد نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی اور انہیں مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی تھی جبکہ پیپلز پارٹی نے بھی 2024 کے انتخابات سے قبل سیاسی شخصیات سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔