قوم کا ایکا، معروف برانڈ نے قیمتوں میں بڑی کمی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسرائیلی مظالم پر پاکستان میں جاری بائیکاٹ کا مقابلہ کرنے کیلئے معروف فاسٹ فوڈ برانڈ نے اپنی متعدد مینو آئٹمز کی قیمتوں میں تقریبا 60 فیصد کمی کردی ہے۔
ملٹی نیشنل فاسٹ فوڈ کمپنی کی جانب سے اسرائیلی دفاعی افواج کے جوانوں کو تعریفی کھانا دینے کے بعد عوامی سطح پر شدید ردعمل بیان سامنے آیا تھا جس کے بعد پاکستانی صارفین بھی میکڈونلڈز کا بائیکاٹ کرتے ہوئے مقامی برانڈز کی طرف راغب ہوئے تھے۔
اس بائیکاٹ کے باعث ہونے والے نقصان نے میکڈونلڈ کو اپنی کاروباری حکمت عملی تبدیل کرنے پر مجبورکیا حالانکہ فوڈ چین نے اسرائیل فلسطین تنازع پر اپنے موقف کی وضاحت بھی کی تھی۔
BOYCOTTS THAT SHAKE YOU!McDonald's gotta be kidding us???? pic.twitter.com/hFiSxtlmUO
— Aima ???????? (@Aimaimrankhan) November 23, 2023
14 اکتوبر کو ایکس پر شیئر کیے گئے بیان میں فاسٹ فوڈ چین کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں میکڈونلڈز ایک مقامی انٹرپرائز ہے، جس کی مکمل ملکیت اور آپریشن SIZA فوڈز پرائیوئٹ لمیٹڈ پاکستان کے زیر نگرانی ہے۔ ہم اسرائیل میں میکڈونلڈز کے آپریشنز سے وابستہ نہیں ہیں، جو ایک مقامی ملکیت والی اسرائیلی کمپنی ہے‘۔
پاکستانیوں کی جانب سے کیے جانے والے بائیکاٹ نے نہ صرف میکڈونلڈز بلکہ کئی عالمی برانڈز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیاہے، اور صارفین نے تیزی سے مقامی مصنوعات کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔