کرپشن کے الزامات، کویت کے سابق وزیر داخلہ کو سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کویت کی عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح کو 7 سال قید با مشقت کی سزا سنائی ہے۔
کویت کی مقامی نیوز ویب سائیٹ کے مطابق سابق وزیر نے فوج کے فنڈ کا غلط استعمال کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سوشل میڈیا پر دوستی کرنے پر شوہر نے بیوی کا گلا کاٹ ڈالا
الزام ثابت ہونے پر مذکورہ سابق وزیر کو سزا سنائی گئی ہے جبکہ اسی کیس میں عدالت نے کویت کے سابق وزیر اعظم شیخ جابر المبارک کے متعلق سزا سنانے سے گریز کیا ہے۔
واضح رہے کہ کویتی عدالت نے اس سے قبل بیرون ملک کویت کے سفارتخانے میں ملٹری اتاشی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی ہے۔