محسن نقوی کو پنجاب کا شیر شاہ سوری کہا جانا چاہیئے، مرتضیٰ سولنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(دُرِ نایاب) وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے پاکستان ٹیلی ویژن کی 59 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی اور وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی اور صوبائی وزیر عامر میر کے ہمراہ کیک کاٹا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سالگرہ کی تقریب میں بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پنجاب اور حکومت پنجاب کی طرف سے پی ٹی وی والوں کو 59 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتا ہوں۔ میری نیک خواہشات پی ٹی وی اور اس کے ملازمین کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری تقریب تب تک شروع نہیں ہوتی جب تک پی ٹی وی کا کیمرہ آن نہ ہوجائے۔ بطور براڈ کاسٹر سمجھتا ہوں کہ ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی پذیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی بہترین ادارہ ہے، جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا پر مزید کام کرنا ہوگا۔
محسن نقوی نے کہا کہ دنیا کے ساتھ آگے بڑھنے کیلئے پی ٹی وی کو ڈیجیٹل میڈیا پر کام کرنا ہوگا۔ پی ٹی وی کو 70 فیصد ڈیجیٹل میڈیا اور 30 فیصد الیکٹرانک میڈیا پر فوکس کرنا چاہیئے۔
یہ بھی پڑھیے: کام مکمل نہ ہونے پروزیراعلیٰ پنجاب غصے میں آگئے،حتمی ڈیڈ لائن دیدی
انہوں نے کہا کہ جو ادارے پرنٹ میڈیا تک رہے اور الیکٹرانک میڈیا میں نہیں آئے وہ پیچھے رہ گئے۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بطور انٹرنی پی ٹی وی کا آڈٹ کرنے اس بلڈنگ میں آتا رہا ہوں۔ مرتضیٰ سولنگی کا تبصرہ جامع اوردیانتدارانہ ہوتا ہے، ہم انہیں منتری مانتے ہیں۔ مرتضی سولنگی نے ریڈیو پاکستان میں اصلاحات کیں اور اب انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سنبھال رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ لوگ محسن نقوی کو اب ”محسن“ ماننے لگے ہیں، انہیں پنجاب کا شیر شاہ سوری کہا جانا چاہیئے۔
نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ بطور صحافی اور براڈ کاسٹر محسن نقوی کو ترقی کا سفر طے کرتے دیکھا ہے۔