جب تک غربت ختم نہیں ہوگی ملک آگے نہیں بڑھے گا ،جہانگیر ترین

Nov 26, 2023 | 19:28:PM

(24 نیوز)استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ جب تک غربت ختم نہیں ہوگی ملک آگے نہیں بڑھے گا ،اب ہم ایک بہترین پاکستان بنائیں گے ۔
کامونکی میں آئی پی پی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہاکہ ماضی نہیں اب مستقبل کو دیکھنے کا وقت ہے، پاکستان کو ترقی کی جانب لے کرچلیں گے،کاروباری طبقے کو کامیاب کریں گے ،ان کاکہناتھا کہ ہم غیر سیاسی لوگ ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے نئے پاکستان کا نعرہ لگایا،ہم نے ساتھ دیا،عوام کی زندگیاں بدلنے کی کوشش کررہے ہیں،ملک کے حالات ٹھیک ہوں گے توعوام خوشحال ہوں گے،بچہ امیر ہویا غریب کا،تعلیم معیاری ملنی چاہئے،ہم بہترین پاکستان بنائیں گے۔
چیئرمین آئی پی پی نے کہاکہ پاکستان کو ایسا زرعی ملک بنائیں گے کہ دنیا دیکھے گی ،ہم نے اپنا منشور تیار کیا ہے اپنے ہدف پر پورا اتریں گے ، عوام کی زندگی بدلے گی تو پورا پاکستان بدلے گا ،سب سے اہم چیز نوکری ملنی چاہئے اور جائز تنخواہ پر ،ہم اپنے وعدے پورے کریں گے ،ان کا کہناتھا کہ سیاسی جماعتیں وعدے کرتی ہیں لیکن ان کی نیت نہیں ہوتی پورے کرنے کی ،صنعت کاری میں ایسے لوگوں کو لائیں گے جو یہاں آکر فیکٹریاں لگائیں ، پوری محنت کے ساتھ اپنے ٹارگٹ کو پورا کریں گے۔
جہانگیر ترین کاکہناتھا کہ ہم جانتے ہیں ملک کو ٹھیک کرنے کا کیا طریقہ ہے ، سرکاری ہسپتالوں کو ایسابنائیں گے کہ باہر سے لوگ آکر دیکھیں گے کہ ہسپتال کیسے ہوتے ہیں ،آئی پی پی اپنے منشور پر پورا اترے گی ہم نے اپنی ٹیم بنا لی ہے ،ہم سوچ کر وعدے کررہے ہیں ، اندھے وعدے نہیں کررہے ،ان کاکہناتھا کہ جب تک غربت ختم نہیں ہوگی ملک آگے نہیں بڑھے گا ،اب ہم ایک بہترین پاکستان بنائیں گے ، سرکاری سکول کو اسطرح بنائیں گے جیسے بڑی نجی سکول ہیں ،ان کاکہناتھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہم سب کا فرض ہے کہ اسے خوشحال کریں ۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا ویزا فری انٹری کا اعلان

مزیدخبریں