عوام نے ہمارا ساتھ دیا تو غریب آدمی کو بجلی مفت دینگے، علیم خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کاکہناہے کہ مایوسی گناہ ہے نوجوان نسل کو کہتا ہوں کہ اس ملک سے مایوس نہیں ہونا،عوام نے ہمارا ساتھ دیا تو غریب آدمی کو بجلی مفت دیں گے، موٹرسائیکل والوں کیلئے پیٹرول کی قیمت آدھی کریں گے۔
علیم خان کا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ اگر ہماری حکومت آئی تو کامونکے کو ماڈل سٹی بنائیں گے،سات بار پنجاب میں باریاں لینے والے اب کیا سدھاریں گے،نیا پاکستان بنانے کا ہمیں بہت شوق تھا،صاحب بہادر نے پنجاب میں اور خیبر پختونخوا میں نالائق وزیراعلیٰ لگا دئیے،دونوں صوبوں کو تباہ کردیا۔
صدر آئی پی پی نے کہاکہ پنجاب میں ڈی سی لگانے کیلئے پیسے لئے جاتے رہے،لاہورکے ہسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر چار چار مریض پڑے ہیں،اسلام کے نام پر بنائے گئے ملک میں پٹوارخانوں تھانوں میں غریب آدمی کا سب کچھ چھن جاتا ہے،ریاست مدینہ کے نام لینے والوں کا کردار سب دیکھ رہے ہیں،ان کا کردار لوگ چینلز اور اخباروں میں دیکھ رہے ہیں۔
علیم خان نے کہاکہ فوج کے جوان ہمارے لئے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں،مایوسی گناہ ہے نوجوان نسل کو کہتا ہوں کہ اس ملک سے مایوس نہیں ہونا،عوام نے ہمارا ساتھ دیا تو غریب آدمی بجلی مفت دیں گے،امیروں کو بجلی ڈبل قیمت پر دے کر غریبوں کو فری دیں گے،بارہ ایکڑ والے کسانوں کو بجلی فری دیں گے، موٹرسائیکل والوں کیلئے پیٹرول کی قیمت آدھی کریں گے، ہر یونین کونسل میں ڈسپنسری میں فری بجلی دی جائے گی۔
ان کاکہناتھا کہ نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے بغیرسود قرضے اور نوکریاں دیں گے،نوجوانوں کو نوکریاں دینے کیلئے صنعتیں لگائیں گے،دیہاتوں میں سرکاری زمین سے تین مرلہ کے مکان بنا کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا ویزا فری انٹری کا اعلان