عمرے کیلئے بہترین اوقات کونسے ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عمرے کی ادائیگی کا خواہش مند ہر مسلمان ہوتا ہے اور زیادہ تر لوگ حج کے بعد سے ہی عمرے کی ادائیگی کیلئے جوق در جوق سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ جاتے ہیں۔
سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ پہنچتے ہی ہر شخص کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ خانہ کعبہ کے قریب تر ہوسکے اور حجر اسود کا بوسہ حاصل کرنے کی بھی سعادت حاصل کرسکے لیکن رش ہونے کی وجہ سے بہت کم لوگوں کو اس سعادت کا موقع مل پاتا ہے۔
عمرہ کرتے ہوئے تو ایسا کون سا وقت ہوتا ہے جس میں رش کم ہو اور انسان سکون سے عمرہ کر سکے؟ اس حوالے سے سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مسلمانوں کو آگاہی فراہم کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: چین نے 6 ممالک کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی
سعودی وزیر برائے حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں ان دنوں موسم انتہائی خوشگوار ہے۔ سعودی وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے مطابق عمرے کی ادائیگی کیلئے اتوار، منگل اور بدھ کا دن سب سے بہتر ہوتا ہے کیونکہ ان دنوں میں رش بہت کم ہوتا ہے۔
سعودی وزیر برائے حج و عمرہ نے بتایا کہ عمرے کیلئے بہتر وقت صبح ساڑھے7 سے ساڑھے 10 اور رات 11 سے 2 بجے کا ہوتا ہے۔ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ رش سے بچنے والے عمرہ زائرین ان اوقات میں پرسکون عمرے کی سعادت حاصل کرسکتے ہیں۔