شکست کےبعدآسٹریلوی ڈریسنگ روم میں بھی اختلافات کی خبریں سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت سے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد آسٹریلوی ڈریسنگ روم میں بھی اختلافات کا دعویٰ کیا جانے لگا.
سابق وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے کہا کہ ٹیم میں تقسیم دکھائی دے رہی ہے، ان کا یہ تبصرہ جوش ہیزل ووڈ کی پریس کانفرنس کے بعد سامنے آیا.فاسٹ بولر نے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز میڈیا سے بات چیت میں فرسٹریشن کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جلد وکٹ گنوانے کے بارے میں آپ بیٹرز سے پوچھیں میں تو پہلے ہی اپنی توجہ اگلے ٹیسٹ پر مرکوز کرچکا ہوں.
اس پرگلکرسٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہیزل ووڈ کی فرسٹریشن بتارہی ہے کہ ٹیم میں سب اچھا نہیں ہے، سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا کہ میں نے کبھی کسی آسٹریلوی کرکٹر سے عوامی سطح پر ایسی بات نہیں سنی، پہلی بار ایسا ہورہا ہے جب ایک آسٹریلوی کرکٹر میچ کے دوران اگلے مقابلے پر توجہ مرکوز ہونے کی بات کررہاہے۔
دوسری جانب کپتان پیٹ کمنز نے ٹیم میں اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم بدستور ٹیسٹ فارمیٹ میں نمبر ون ہیں، اگلے میچ میں مضبوط کم بیک کریں گے۔