(اویس کیانی)سردیوں کے لیے بجلی سہولت پیکیج کے حوالے سے حکومتی بجلی پیکیج پر نیپرا کی جانب سےعوامی سماعت آج ہو گی ۔
ای سی سی نے 19 نومبر کوسردیوں کے لیےبجلی پیکیج کی منظوری دی تھی،پیکیج کا اطلاق کے الیکڑک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا،سردیوں میں بجلی کےفی یونٹ پر26روپےتک ریلیف ملے گا،گذشتہ سال کےمقابلےاضافی بجلی کےاستعمال پرٹیرف میں ریلیف دیا جائے گا،اضافی بجلی پر26روپے7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائے گا۔
پیکج موسم سرما کے3 ماہ دسمبر 2024 سےفروری 2025 کے لیےہوگا،بجلی سہولت پیکیج کااطلاق گھریلو،کمرشل،صنعتی صارفین کےلیے ہوگا،پیکیج کا اطلاق ماہانہ 200 یونٹ تک والے بجلی صارفین پر نہیں ہوگا،پیکیج کااطلاق اضافی25فیصد تک یونٹس کے استعمال پر ملے گا۔
گھریلوصارفین کوٹیرف پر11.42 روپےسے26روپے فی یونٹ ریلیف دیا جائے گا،کمرشل صارفین کو13.46روپے سے22.71 روپےفی یونٹ ریلیف ملے گا،صنعتی صارفین کو5.72 روپےسے15.05 روپے فی یونٹ ریلیف دیا جائے گا۔